المعز ماڈل سکول
2007 میں اپنے قیام سے المعز سکول اپنے ملازمےن اور قرب و جوار کی آبادی کے بچوں کو معیاری تعلیم سے آراستہ کر رہا ہے ا ور یہ امر بذریعہ تعلیم یا فتہ سٹاف، بہترین نصاب، تخلیقی تحریری طرز، صحت مندانہ غیر نصابی سرگرمیوں کے ذریعے ممکن ہوا ۔
ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے 7000ہزار سے زائد بچے، ستر اْساتذہ اور 35پرنسپل تخلیقی تعلیم کے منصوبہ میں فنڈنگ کے لیے المعز انڈسٹریز کے شکر گزار ہیں ۔
یہ منصوبہ علی انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن نافذ کر رہا ہے جواساتذہ کی تربیت کے لیے لاہور میں قائم ہے جس کا مشن پرائمری اور سکینڈری تعلیم کو پاکستان کے پسماندہ اور غریب علاقوں تک پہنچاتا ہے ۔
پاکستان کی (لمز) سکول آف شوشل سائنسز نے المعز کی قیادت کی میزبانی کرتے ہوئے یہ تسلیم کیا کہ گروپ نے لمز کے لیے خاص طور پر اور تعلیم کے لیے عمومی طور پر بے حد مدد کی ہے ۔ المعز کے وفد کی قیادت منیجنگ ڈائریکٹر جناب نعمان احمد خان صاحب نے کی جنھوں نے بذاتِ خود کئی تعلیمی کاموں اور امور کی سرپرستی کی ہے ۔ لمز کی مدد کے علاوہ ان کے قابل قدر کاموں میں ایچی سن کالج لاہور اور نمل اکیڈمی کی طویل المعیاد مدد شامل ہیں ۔ علاوہ ازیں نعمان خان صاحب نے گروپ میں پائے جانے والے پرائمری اور سیکنڈری سکولوں کی مدد بھی کی ہے ۔
آجیر دونوں کی بہبودی کی بہتری کے لیے صحت اور حفاظت کلیدی عناصر ہیں ۔ المعز کے پاس کے متنوع سرگرمیوں کے لیے سپورٹس کمپلکس موجودہے ۔