کسانوں ،رقبہ اور اقسام کا جائزہ
ہہم 70000ایکٹر رقبے سے زیادہ کا انتظام12,000گنے کا کاشت کاروں کی مدد سے چلارہے ہیں ۔ ہمارا اہم مقصد زیادہ سے زیادہ پیداوار دینے والی مختلف اعلیٰ اقسام کی افزائش ہے ۔ اس امر کے لئے ہم اپنے تحقیق و ترقی کے ڈیپارٹمنٹ کی خدما بروئے کارلاتے ہیں ۔
۔
گنے کے کا شتگاروں کی پیداوار، کارکردگی اور منافع بڑھانے کے لیے ہم ز رعی تیکنیک اور طریقوں میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں ۔ اس کے لئے زمین کی تیاری سے لے کر کٹائی تک کے لئے استعمال ہونے والی والی مشینری شامل ہے ۔
بہار ، خزاں بوائی اور نرسری
خزاں اور بہار دونوں موسموں میں گنے کی بوائی کے لیے ہم گنے کے صحت مند بیج کے لیے نرسری کو ترتیب دے رہے ہیں ۔
ہم گرم پانی کی ٹریٹمنٹ کی سہولت بھی دے رہے ہیں ۔
حیاتیاتی نقصان سے بچنے اور فصل کو بڑھانے کے اقدامات
پودوں کی حفاظت اچھی فصل کاباعث ہے ۔ اس کے حصول کے لیے ہم دونوں حیاتیاتی اور کیمیائی حل کے لیے کا کام کر رہے ہیں ۔ اس مقصدر کے لیے ہماری اپنی بیالوجیکل لیب ہے اور اچھی شہرت رکھنے والی زرعی کیمیکل بنانے والی کمپنیوں سے علمی روابط بھی ہیں ۔
ہم کسانوں کو مٹی کے تجزیئے کی بنیاد پر فصلوں کو بہتر بنانے کے منصوبے دیتے ہیں ۔
ہم مائیکر و اور میکرو غذائی اجزا دونوں کا مفید استعمال منافع بخش فصل کی پیداوارکے لئے ضروری سمجھتے ہیں ۔
ہر گزرتے دن کے ساتھ پانی کے ذراءع نایاپ ہوتے جا رہے ہیں ۔ اس لیے پانی کے مناسب اور صحیح استعمال کے لیے ہم کسانوں کو آبپاشی نظام کے متعلق تعلیم دینے کے لیے سیمنار منعقد کرتے رہتے ہیں ۔
آبپاشی کے ضمن میں کاشتکاروں کے اخراجات کو کم کرنے اور قابل تجدید توانائی کے استعمال کے لیے ہم اْن کو شمسی توانائی سے چلنے والے ٹیوب ویل کی تنصیب کی خاطر بلا سود قرضے فراہم کر رہے ہیں ۔۔
جس سے ماحول پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں ۔۔
کٹ ٹوکرش ٹائم کم کرنے کے لئے اور اس کے علاوہ کٹائی کے بعد ہونے والے نقصانات سے بچنے کے لئے ہم اپنے کسانوں کو میکنیکل کٹائی کے آلات بمعہ ذخیرہ کرنے کے لیے گودام گنے کی فصل کی منتقلی کے لیے ٹرانسپورٹ گاڑیاں کھیتوں سے مل تک سہولیتں دے رہے ہیں ۔ ہمارا مقصد مطلوبہ کار کردگی کا حصول اور کم سے کم خرچ پر تمام کام سر انجام دینا ہے ۔
مل کے ارد گرد مختلف مقامات پر گنے کی خریداری کے مراکز قائم کرکے کسانوں کے لیے آسانی مہیا کرتے ہیں ان خدمات کے ساتھ ساتھ کسانوں کے کھیتوں سے گنا اْٹھانے کے لیے ٹھیکدار بھی مقرر کیے جاتے ہیں ۔