کسانوں ،رقبہ اور اقسام کا جائزہ
المعز انڈسٹریز لمیٹڈ پاکستان میں واحد ادارہ ہے جو گنے اور چقندر سے چینی پیدا کر رہا ہے ہم 3,000ہزار کسانوں کے ذریعے 17000ایکڑیرپر چقندر پیدا کر رہے ہیں ۔
ہمیں فخر ہے کہ کےکے ڈبلیوایس جو کہ چقندر کے بیج کے کاروبار میں عالمی راہنماہے پاکستان میں چقندر کی پیداوار اور ترقی کے لیے
ہمارا شریک کار ہے کے ڈبلیوایس بیج مہیا کرتا ہے اور چقندر کی پیداوار کے تمام انتظام میں پوری طرح معاون ہے ۔
کے ڈبلیوایس ایک ایسا شریک کار جو فصل کی پیداوار اور چینی کے حصول میں بہتری کے لیے ہمارے ساتھ انتہائی قریب ہے ۔
ہم جدید اور نئے نئے طریقے استعمال میں لا کر اپنے کھیتوں کی پیداواربڑھانے کے لیے لگاتار کوشش میں مصروف ہیں ہمارے موجودہ سسٹم میں جدید بوائی اور کھدائی کے ساتھ سا تھ چقندر کی کٹائی کے لیے مشنیں بھی موجود ہیں ۔ ان تمام اقدامات سے اخراجات کم اور کارکردگی میں اضافہ ہوا ہے ۔
ہم اپنے ماحول میں بہترین نتاءج کے لیے اعلیٰ قسم کے چقندر کا انتخاب کرتے ہیں ۔ بیج کے ڈبلیوایس جرمنی سے درآمد کیا جاتا ہے اور کسانوں میں بلاسود بنیادوں پر تقسیم کر دیا جاتاہے ۔
جب بوائی کا وقت آتا ہے ہماری لگن سے کام کرنے والی فیلڈ ٹیم کسانوں کی زمین جو تنے، بیج کی مقدار اور ہل کی بہتر گہرائی کے لیے مناسب راہنمائی کا فرض ادا کرتی ہے ۔
پودوں کی مناسب حفاظت اعلیٰ معیار کی فصل کو کم سے کم نقصانات کے ساتھ پیدا کرنے کے لئے بہت اہم ہے ۔ ہماراپوری طرح تربیت یافتہ عملہ بیماریوں پر پوری طرح نظر رکھتا ہے ۔ جیسے ہی کوئی معمولی علامت مشاہدہ کی جاتی ہے علاج اور روک تھام کے لیے اقدامات کیے جاتے ہیں ۔
ہم متناسب کھادوں کو اولیت دیتے ہیں چقندر کے لیے صرف این پی کے کھادوں کی سفارش کرتے ہیں ۔ میکرو غذائی اجزا کے علاوہ کسانوں کو مائیکرو غذائی اجزا بھی جیسے کہ بروں اور زنگ مہیاکیے جاتے ہیں ۔
چقندر ایک حساس فصل ہے ۔ اس کی ا فزائش کے دور انیے میں آبپاشی کا کرداربیچ کی نمو کے مرحلے سے آخر تک بہت اہم ہے ۔ ہم چھڑ کاوَ والے آبپاشی کے نظام کو ترقی دے رہے ہیں ۔
المعز انڈسٹریز سالانہ ایک باری سرمایہ کاری میٹھے چقندر کی تحقیق و ترقی کی سر گریوں میں کر رہی ہے ۔ اس سرمایہ کاری کا مقصد سکرینگ واراءٹی ہے جو ہمارے ماحول میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ ہے ۔
اپنے چقندر پیدا کرنے والے کسانوں کی سہولت کے لیے ہم نے چقندر کی کٹائی کے لیے ہارویسٹر درآمد کیے ہیں جو بہت تیزی سے کٹائی اور فصل کی مل تک ترسیل کا کام کرتے ہیں۔