المعز کو قابل تجدید توانائی، تحفظِ ماحول اور تحفظِ توانائی میں خاصی دلچسپی ہے تاکہ لوگوں کی بہبود کے لئے کم قیمت پر توانائی پیدا کی جا سکے ۔ اپنی ملز چلانے کے لیے ذاتی طور پر ہم نہ صرف اپنے لیے پاور پیدا کرنے میں خود کفیل ہیں بلکہ قومی گرڈکو جدید بےگاس پر مبنی پلانٹ سے پاور برآمد کرنے میں بھی پوری طرح سر گرم ہیں ۔
گنے سے جب جوس نکال لیا جاتا ہے تو بیگاس یعنی بھوسا پیدا ہوتا ہے جو کہ زیادہ حرارت اور پریشر والی بھاپ بذریعہ بوائلرز پیدا کرنے میں بطور سبز ایندھن استعمال کیا جاتاہے جوکہ پاور کی اندرونی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ قومی گرڈ اسٹیشن کو برآمدکرنے کے لیے بہت اہم ہے ۔
ہماری پاور پیدا کرنے کی کل صلاحیت دونوں شوگر پلانٹ سے 76میگاواٹ ہے جب کہ 30میگاواٹ سے زیادہ پاور برآمد کی گنجائش ہے ۔ پاور پلانٹ گنے کے سیزن میں چالو کیا جاتا ہے علاوہ ازیں اس کے 3سے 4مہینے سیزن کے بعد پاور برآمدکرنے کے لیے بھی چلاتے ہیں ۔ اس اعلیٰ کار کردگی کے حامل شوگرپلانٹ کی وجہ سے بعداز سیزن قومی گرڈ میں پاور شامل کرنے کے لیے بیگاس کی بڑی مقداربھی موجود رہتی ہے ۔