المعز میں ہمارے پاس ایک جدید سپورٹس کمپلیکس ہے جس میں جم، بیڈمنٹن سکواش، ٹیبل ٹینس اور کرکٹ وغیرہ کی سہولیتیں ہیں ۔ مالک اور ملازمین دونوں کی افزائش کے لئے صحت اور حفاظت سب سے اہم ہیں ۔
ہمارے پاس کلےنک موجود ہے جہاں ۴۲ گھنٹے ایمبولینس کی سہولت فوری طور پر برموقع ابتدائی طبی امداد کو یقینی بناتاہے ۔ تحفظ دنیا ہمارے سٹاف کے لیے ہی ضروری نہیں بلکہ ہم اپنے ملاقاتیوں ، کرم فرماؤں ، زیلی ٹھیکداروں اور عام لوگوں کی حفاظت کا خیال بھی رکھتے ہیں ۔
ہم ایسا تمدنی ماحول بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں جس کے اثرات ملازمین کی بہتری اور ماحول کے لیے مثبت ہوں ۔
ہماری شوگر ملز پاکستان میں پہلی شوگر ملز ہے جسے بین الاقومی انٹر نیشنل سٹینڈرڈ آف آکوپیشن ہیلتھ اینڈ سیفٹی منیجمنٹ سسٹم (حسا)18001:2007 نے سرٹیفیکیٹ دیا ہے اور سوس ایکریڈیشن باڈی نے بھی سرٹیفیکیٹ دیا ہے ۔ ہماری صحت و تحفظ کی حکمت عملی نمایاں طور پر ہمارے ملازمین کی بہتری کے لیے ہے ۔
ہمارا یقین ہے کہ انسانی نقصان ناقابل پیمائش اور نا قابل برداشت ہے ۔ کیونکہ ایسا نقصان خاندانوں کے لیے بہت بڑا صدمہ بن جاتا ہے ۔ ہم اپنے کارکنوں کی دورانِ کام حفاظت کے لیے ضروری حفاظتی آلات مہیا کرتے ہیں ۔