اپنا سی وی لوڈ کیجئے

گریجوئیٹ ٹریننگ پروگرام

ہمارا گریجوئیٹ ٹرینی انجینئرز پروگرام یونیورسٹیوں میں ٹیکنیکل بنیاد کی مضبوطی اور نوجوا ن گریجوئیٹ پر سرمایہ کاری کر کے محض ترقی دینا ہی نہیں بلکہ اس پروگرام نوجوان علمبرداروں کی بہترین پرورش ہے تا کہ وہ مستقبل کے تربیت کار رہنما بن کر اْبھریں ۔ یہ دو سالہ تربیتی پروگرام ہے ۔ کمپنی ہر سال جولائی میں تربیتی انجینئرز کی بھرتی کرتی ہے ۔ گریجوئیٹ ٹرینی انجینئر (جی ٹی ای) این ٹی ایس ٹیسٹ کے مخصوص طریقہ کار کے مطابق تکنیکی طور پر رجحان کو مد نظر رکھ کر انٹر ویو کے ذریعے منتخب کیے جاتے ہیں ۔

المعز کے رنگ

المعز انڈسٹریز یونٹ 1شمالی صوبہ خیبر پختون خواہ کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان کے خوبصورت گردونواح میں واقع ہے ۔ یہ علاقہ خوبصورت میدانوں اور چھوٹے چھوٹے پہاڑوں سے بھرا ہوا ہے ۔ یہ دریائے سندھ کے خوبصورت کنارے پر واقع ہے ۔ اس علاقے کی خاص مشہور کھجور ڈھکی کھجور سوغات ہے ۔

ہمارے پاس بہترین رہائشی کالونی 50 مکانوں پر مشتمل ہے ۔ اس میں تمام سہولتیں ہیں ۔ اسے لوگ اپنے گھر جیسا محسوس کرتے ہیں ۔
المعز سپورٹس کمپلیکس تما ملازمین کو وسیع طور پر سپورٹس اور تفریحی سرگرمیاں مثلاََ کرکٹ، بیڈمنٹن، سکواش، ٹیبل ٹینس، جم وغیرہ کھیلنے کی عام اجازت دیتا ہے ۔

ملازمین کا یوم تفریح اورسالانہ کھانا: سال میں ایک بار کام سے چھٹی اور خوبصورت پاکستان کی سیر کے لیے ہوتا ہے ۔

مقام کار پر بھروسے مند اور مضبوط رشتے کی تعمیر کے لیے ایک بڑا کھانا (سب کے لیے کھانا) برائے ملازمین ہر سال مقدس ماہ رمضان المبارک میں ترتیب دیا جاتا ہے جس میں چھوٹے سے بڑے ہر ملازم کو کسی ایک جگہ دعوت دی جاتی ہے ۔ اس وقت ہم ایک دوسرے سے سیکھتے ہیں اور لطف اٹھاتے ہیں ۔

حج کے لیے قرعہ اندازی

ہر سال ربیع الاول کے مہینے میں المعز جامعہ مسجد واقع کالونی میں حج کے لیے قرعہ اندازی کی جاتی ہے ۔ اس قرعہ اندازی میں دو ملازمین جیتتے ہیں ۔ ایک کا تعلق ٹیکنیکل شعبہ اور دوسرا انتظامیہ اور زرعی شعبہ سے منتخب کیا جاتا ہے اور یہ ملز کے اخراجات پر حج کا مقدس فرض ادا کرتے ہیں ۔ اگر حج کی قرعہ اندازی میں جیتنے والا اپنے رفیق /رفیقہ کو بھی حج کے سفرکے لیے ساتھ لے جانا چاہتا ہے تو مل اس کے بھی نصف اخراجات کی ادائیگی کرتی ہے ۔

محفل میلاد
سال میں دو مقدس تقریبات (محفل میلاد) رات کو ۱۱ بجے ربیع الاول میں ، دوسری (شب برات) شعبان المعظم کی رات پورے ذوق و شوق کے ساتھ منائی جاتی ہیں جن میں مل کے تمام ملازمین سر گرمی سے حصہ لیتے ہیں ۔

سالانہ سپورٹس میلہ

صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ہر سال سپورٹس میلے کا انتظام کیا جاتا ہے جس کے لیے چار ایکڑ پر محیط کھیل کا میدان اور سپورٹس کمپلیکس موجود ہے ۔

ملازمین بچوں اور خواتین کے لیے کھیلوں کا انتظام کیا جاتا ہے ۔ ان کھیلوں میں کرکٹ، فٹبال، والی بال، بیڈمنٹن، سکواش، ٹیبل ٹینس اور میوزیکل چیئر وغیرہ شامل ہے ۔ کھیلوں کے اختتام پر ایکبھر پور جوش وخروش سے بھرپور تقریب منعقد کی جاتی ہے ۔ یہ جیتنے والی ٹیموں کی حوصلہ افزائی کے لیے ہوتی ہے ۔ یہ صحت مندانہ باہمی سرگرمیاں جیتنے والی ٹیموں کو قدرتی تفریح اور سراہنے کے لیے ہیں ۔