کسانوں کی مدد

ہم نے بہتر مشینی کاشت اور کٹائی کی حوصلہ افزائی کے لئے زرعی مشینری جیسا کہ رگرز ، لیز ر ز لینڈ لیولرز،پلانٹرز اور ہار ویسٹرکرائے پر دینے کو فروغ دیا ہے ۔

ہم نے المعز2-کے علاقہ میانوالی میں شمسی توانائی سے چلنے والے ٹیوب ویلز کی تنصیب کے لیے آسان اقساط پروالے قرضوں کا آغاز بھی کیا ہے جسے غیر معمولی طور پر سراہا گیا ہے مہنگے روایتی آبپاشی کے نظام کی تبدیلی سے پیداواری خرچ کم ہو گیا ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ نفع کی حد بڑھ گئی ہے ۔ شمسی توانائی سے چلنے والے یہ ٹیوب ویلز شور کی آلودگی سے پاک اور ماحول دوست ہیں کیونکہ یہ آلودگی کی طرح کا کوئی دھواں وغیرہ نہیں چھوڑتے ۔

سال2019ء المعز کے لیے خاص سال تھا ۔ ہم نے اپنے کسانوں کو ڈیجیٹل فارم ایڈوائزر ی کا وژن دیا ۔ ہمارا 100سے زیادہ افراد پر مشتمل زرعی عملہ ہفتہ وار کاشتکاری کے بارے میں تین ہزار سے زیادہ کاشتکاروں کو سمارٹ فون موبائل ایپلیکشن ‘‘ایگری کنیکٹ’’(زرعی رابطہ) کے ذریعے مشورے اور خدمات دے رہا ہے ۔

ہر ہفتے کسانوں سے اْن کے کھیتوں میں باقاعدگی سے ملاقات کی جاتی ہے ۔ اْن کے کھیتوں کا معائنہ کیا جاتا ہے اور اس ٹیکنالوجی کی مدد سے صحیح طریقہ کا اورحل کی سفارش کی جاتی ہے ۔ ہماری خدمات میں اس ڈیجیٹل سروس کے اضافہ کی وجہ سے ہماری ٹی میں اورکارگردگی زیادہ فعال ہو گئی ۔