ماحول

ماحول کو محفوظ اور خوشگوار رکھنے کے لیے گروپ ہمیشہ مناسب اقدامات لینے کے لیے سنجیدہ رہاہے اور ماحولیاتی خطرات کو قابو میں رکھنے کے لیے صحیح طریقہ کار اور انتظامات پوری دلجمعی سے کرتا آرہاہے ۔ ہماراگروپ ماحولیاتی اور سماجی ذمہ داریوں کے بارے بہت سنجیدہ ہے ۔ جہاں جہاں ہمارے یونٹ ہیں وہاں کے رہائشیوں کی خوشحالی ہمارا عزم ہے ۔ گروپ نے نئے اور جدید بیگاس سے چلنے والے بوائلر نصب کئے ہیں ۔ اس میں جدید اْڑنے والی راکھ کو قابو میں لانے والا نظام جو کہ بوائلر کی راکھ کوسمیٹنے کے لیے سائیکلون سے آراستہ ہے ۔ نئے بیگاس سے چلنے والے بوائلر کے علاوہ خارج شدہ آلودگیوں کے اثرات کو کم کرنے کے لیے گروپ شجرکاری کو بڑھاوا دیتا ہے ۔ مسلسل بہتری کی جانب اقدام کرتے ہوئے ہمارا ہدف پانی کی آلودگی کو کم سے کم کرنا ہے ۔ گروپ نے کالے تیل کی جگہ سفید شفاف دامدہ تیل استعمال کرنا شروع کردیا ہے جس کی وجہ سے تیل کی کھپت 4گنا کم ہو گئی ہے ۔

مل کے احاطے میں ہی تیلکو اکٹھا کرنے کا انتظام کیا گیا ہے ۔ اگر کسی وجہ سے معمولی سی مقدار بھی آلودہ تیل کی پانی کے ساتھ شامل ہو جائے تو اسے آئل سکمرکے ذریعے پانی سے آلودگی کو کم سے کم کرنے کے لیے الگ کر لیا جاتا ہے ۔

آلودہ پانی کے بہاوَ کے راستے پر مختلفچھانتیاں لگا دی گئیں ہیں تاکہ غیر ضروری مادے اور کچرے کو پانی سے الگ کیا جائے ۔ آلودہ پانی کے ذخیرہ کے لیے تالاب تعمیر کیے گئے ہیں جن میں ہوا کی آمدورفت کے نظام کا خیال بھی رکھا گیا ہے ۔

ہمارا گروپ چقندر سے بھی چینی پیدا کرتا ہے ۔ چقندر زیادہ پائیدار فصل ہے کیونکہ نہ صرف یہ پانی کی کھپت کم کرتی ہے بلکہکھاد کا استعمال بھی کم کر تی ہے ۔

چقندر سے چینی کے حصول کے لیے معدنی ایندھن استعمال نہیں ہوتا ۔ کیونکہ پلانٹ گنے کی کرشنگ کے سیزن کے دوران پیدا شدہ بیگاس سے چلتا ہے

پاکستان میں عام طور پر ڈیزل ایندھن سے پمپ اور جنریٹر چلائے جاتے ہیں اورچقندر کے سلسلے میں کم آبپاشی معدنی ایندھن میں بچت کا باعث بنتی ہے ۔ چینی کی پیداوار کے اس عمل سے ماحولیاتی تبدیلی کا اثر کم ہو جاتا ہے ۔ چقندر گنے کی نسبت کم کھاد استعمال کرتا ہے ۔

کھاد کاکم استعمال چقندر کی فصل کے ما حول پر اچھا اثر ڈالتا ہے ۔

المعز انڈسٹریز یوناءٹیڈ نیشن فریم ورک کنونشن آن کلائمیٹ چینج(یو این ایف سی سی سی)کے ساتھ بمطابق کیوٹو(کیوٹو)پروٹوکول برائے سرٹیفائیڈ ایمشن کریڈٹ(سی ای آر)رجسٹرڈ ہے ۔

عالمی درجے کا عملی پراسیسنگ کا طریقہ استعمال کرتے ہوئے جو تسلسل کے ساتھ بہتر سے بہتر بنایا جاتا ہے ۔ کاربن کے اخراج میں کمی واقع ہوتی جا رہی ہے ۔ جس سے المعز بطور ادارہ ماحولیاتی ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہا ہے ۔

المعز کاریسائیکلنگ پر یقین ہے ۔ المعز انتہائی درجے تک محسوس کرتا ہے کہ فطرت کو وہ سب لوٹا دینا چاہیے جو ہ میں عطاکرتی ہے ۔ اس کے حصول کے لیے تین ر (ر)کا اصول اپنایا گیا ہے جو کہ ریڈےوس (کم کرنا)، ری ےوز(دوبارہ استعمال) اور ری سائےکلنگ (ازسرِ نو عمل دہرانا) پر مبنی ہے ۔