المعز اپنی 50 سالہ تاریخ کے ساتھ ایک بہت بڑے انڈسٹریل گروپ کا حصہ ہے اور ٹیکنالوجی میں جدید قسم کی چینی بنانے والی، نیز پاکستان میں گنے اور چقندر دونوں سے چینی پیدا کرنے والی واحد کمپنی ہے۔
المعزانڈسٹریز نے بین الاقوامی معیارات کی مصنوعات بنانے کا تہیہ کیا ہوا ہے۔ ہم تمام صف اول کی بین الاقوامی اور پاکستان کی بڑی بڑی کمپنیوں کے لیے کام کرتے ہیں۔
المعزانڈسٹریز ایک کسان دوست اوارہ ہے جو کہ 100,000ایکڑ سے زائد گنا اور 15,000ایکڑ سے زائد چقند ر پر محیط فصلوں کا انتظام دیکھتا ہے۔ اس امر کے لئے اوارہ جدید زرعی ترکیبات بروئے کا ر لاتے ہوئے لگ بھگ 15,000کسانوں کی خدمت کرتا ہے۔
المعز کے گھرانے کا ہر فرد نئی مہارت اور تکنیک حاصل کرکے بہتر بننے کی خواہش کرتا ہے۔یہ کلچر ہماری پہچان ہے۔ مل جل کر کام کرنا ہمارے خون میں شامل ہے۔ہم اکٹھے ہو کر دنیا میں اپنا نام پیدا کرنا چاہتے ہیں۔