پولیس پبلک سکول میانوالی میں ایک گرلز بلاک (جہاں پر پولیس شہداء اور حاضر سروس پولیس ملازمین کے بچے زیر تعلیم ہیں ) سکول کی انتظامیہ کی خواہش پر تعمیر کیا گیا ہے ۔
دانش پبلک سکول ایم ایم روڈ ہرنولی کے دونوں گرلز اور بوئز کیمپس میں بیرون چار دیواری سٹریٹ لاءٹس اور دوسرے متفرق کاموں میں المعز انڈسٹریز نے بھر پور حصہ ڈالا ہے ۔ ماحول دوست ادارہ ہونے کے ناطے ملز انتظامیہ نے دفتر ماحولیات میانوالی کے تعاون سے جوڈیشنل کمپلکس پیپلاں ، جوڈیشنل کالونی میانوالی اور مختلف بوائز اور گرلز اسکولز ضلع میانوالی میں شجر کاری کا کام سر انجام دیا ہے ۔
خواتین کی تربیت کے لیے 10مکمل کمپیوٹر سسٹم شوشل ویلفیئر آفس میانوالی کو عطیہ کیے گئے ہیں ۔
معذور افراد کی سہولت کے لیے ایک بڑی تعداد میں ٹرائی سائیکل ضلع میانوالی میں تقسیم کی گئی ہیں ۔
تزئین و آرائش کا کام تھانہ ہرنولی اور ٹریفک پولیس آفس میانوالی میں مکمل کیا گیا ہے ۔
المعز انڈسٹریز لمیٹڈ نے ضلع میانوالی، ڈی آئی خان کے شہداء کے لئے یادگار شہداء تعمیر کی ۔