حیاتیاتی کھاد

شوگر ملز سے نکلنے والی پریس مڈیا جوس کے چھاننے کے بعد بچنے والا مواد ہے ۔ ہر 100ٹن گنے کی کرشنگ کے بعد تقریباً 3ٹن پریس مڈ بطور اضافی پراڈکٹ کے طور پر باقی رہ جاتا ہے ۔ پرس مڈ میں 20سے25فیصد نامیاتی کاربن کے علاوہ مناسب کوالٹی کے چھوٹے چھوٹے غذائی اجزا بھی ہوتے ہیں ۔

یہ مٹی کی فرسودگی اور توڑ پھوڑ کو روکتے ہیں ۔ مٹی کی تیزابیت کو مناسب رکتھے ہیں ۔ نکاسئی آب کو بہتر بناتے ہیں ۔ یہ زمین کی حالت کو برقرار اور قائم کررکھتے ہیں ۔ مڈ کو کسان کھاد کے طور پر استعمال کرتے ہیں ۔

مڈکو گنے کے کاشت کار بطور کھاد استعمال کرتے ہیں ۔ المعز کسانوں کو نامیاتی کھاد کم قیمت پر دیتی ہے اور اْن کی نامیاتی کھادیں زمین کی زرخیزی بڑھانے کے لیے استعمال کرنے کے لیے اْن کا حوصلہ بڑھاتی ہیں ۔