چقندرکا گُودا (پلپ)

میٹھے چقندر سے جب جوس نکال لیا جاتا ہے جو گودا بچ جاتا ہے اْسے چقندر کا گُودا یا پلپ کہتے ہیں جو دنیا بھر میں جانوروں کی خوراک کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے ۔ پلپ کے سارفین پلپ کا استعمال حیوانات کو صحت مندبنانے کے لئے استعمال کرتے ہیں اورخاص طور پردودھ دینے والے جانوروں کی صحت کے لیے کیونکہ یہ پلپ دودھ کی پیداوار میں اضافہ کرتی ہے ۔

پلپ کو ذخیرہ کرکے محفوظ بنایا جا سکتا ہے ۔ اگر اسے اچھی طرح محفوظ طریقے سے ذخیرہ کیاجائے تو یہ سال بھر خراب نہیں ہوتی خاص طور پر جب دوسرا چارہ دستیاب نہ ہویہ فائدہ مند ہے اسے گندم ،جو اور الفا یا کسی بھی مفید خوراک کے ساتھ استعمال میں لایا جا سکتا ہے ۔

چقندرکے گُودے (بیٹ پلپ)

Beet pulp has a high percentage of natural fibers. In addition, it contains protein, minerals and glucose. Because of sufficient quantity of digestible natural fibers, it is full of energy. It is comparatively the cheapest source of animal feed available to the dairy farms in Pakistan.

اجزا فیصد
قدرتی ریشہ 37%
توانائی ایم جے/کے جی ڈی ایم 13%
پروٹین 9.4%
چینی 6%
کیلشیم 0.8%
تیل 0.7%
فاسفورس 0.5%

چقندرکے گُودے (بیٹ پلپ)کو کیسے ا صل حالات میں رکھا جاتاہے

پلپ کو اصل حالت میں رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ محفوظ گودام تیار کیے جائیں ۔ گودام میں سٹاک کرنے سے پہلے نئے پلاسٹک کی چادرسے ڈھانپ دینا چاہیے ۔ گودام کوپلپ سے بھرنے کے بعد ہوا سے محفوظ بنانے کے لیے پلاسٹک شیٹ استعمال کرنی چاہیئے ۔ یہ پلپکو اصل حالت میں محفوظ و مامون بنادے گی ۔