II المعزیونٹ

پنجاب میں واقع یونٹ نمبر-2 کی گنے سے چینی بنانے کی فی دن گنجائش 9500 ٹن ہے۔ یونٹ-2 میں بھی خود کار ملنگ ٹنڈم ہے جس میں جدید مل میکس لگائی گئی ہے جو کہ فرانسیسی ٹیکنالوجی پر مبنی ہے ۔ سٹیٹ آف آرٹ ریفائن سینٹری فیو ج مشینیں جاپان اور چین سے درآمدہ ہیں ۔ چینی کے لیے ترسیل کار، خشک کار، درجہ اور وزن اْٹھانے کی مشین ایسے مواد سے تیار شدہ ہیں ۔ جو فیرس لوہے کے ذرات کی آلودگی کے لیے رکاوٹ ہیں ۔ دھاتی مواد کو الگ کرنے کے لیے طاقتور مقناطیس نصب کیے گئے ہیں ۔آپریشن کی کوالٹی اور کارکردگی میں تسلسل کے لیے نگرانی اور کنٹرول ڈی سی ایس یعنی تقسیم کار نظام موجود ہے ۔ پلانٹ کے زیادہ تر عوامل پلانٹ کے زیادہ تر حصوں میں خود کار طریقہ متعارف کروایا گیا ہے ۔

یہ بیان کرنے میں کوئی شک نہیں کہ یونٹ-2اس وقت ملک میں کام کرنے والے سب سے زیادہ انرجی ایفیشنٹ پلانٹوں میں سے ایک ہے ۔ یہ پلانٹ اس قابل ہے کہ بھاپ کا بہترین استعمال کر کے اپنی تونائی کی ضرورت کو کم کر سکے تا کہ توانائی کا درست اور مءوثر استعمال ہو سکے ۔

ملنگ ٹنڈم میں پلنیٹری گیئرز کا استعمال کیا گیا ہےجوکہ روایتی سٹیم ٹربائن یا ہائی سپیڈاور لوسپیڈ گیئرنگ نظام سے بہت بہتر ہے ۔ یہ پلنیٹری گئےر پاور یعنی توانائی کی بچت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔

المعز انڈسٹریز چینی کی تیاری کے معاًبعد اور آخری پیکنگ یونٹ کی طرف ترسیل سے ٹھیک پہلے پراڈکٹ کا معائنہ اور کوالٹی تجزیہ مکمل کیا جاتا ہے اس کا مقصد یہ باور کرنا ہوتا ہے کہ اندورنی طریقہ کار (In-Processing)کنٹرول موثر ہے یا نہیں ، تمام نمونے ٹسٹ کیے جاتے ہیں اس میں آئی سی یو ایم ایس اے (ICUMSA)کدورت، ان چاہے بیرونی ذرات اور بیکٹریا جیسے اہم ٹسٹ شامل ہیں۔

ان سب کی پیمائش المعز کی اعلیٰ مشینری سے لیس سٹیٹ آف آرٹ تجربہ گاہ میں کی جاتی ہے اس کی نگرانی، کوالٹی کو یقینی بنانے کے لیے ہر مرحلہ پر انتہائی ماہر سٹاف کرتاہے ۔ کوئی بھی چیز مصنوعات میں سے خصوصی درجہ تک باقاعدہ درست نہ پائی جائے تو اْسے کسی دوسری قسم میں نئی خصوصیاتی درجہ بندی کے ساتھ منطور کر لیا جاتا ہے یا پھیر نئے سرے سے تیاری کے لیے بجھوا دیا جاتا ہے کوالٹی کنڑول اور چینی کی درجہ بندی کے بعد اْسے تیار شدہ مال کا درجہ دے دیا جاتا ہے پھر اسے پیکنگ یا تھیلا بند کرنے کے شعبہ میں متعلقہ نشان پرنٹ اور پیکنگ کوالٹی برائے سٹور لگا کر بجھوا دیا جاتا ہے ۔

سیر کیجئے