I المعزیونٹ

صوبہ خیبر پختونخواہ (کے پی کے) کے شمالی حصہ میں واقع، المعز انڈسٹریز یونٹ -1کی کین کرشنگ 10000ہزار ٹن فی دن جبکہ چقندر کے لیے 7000ہزار ٹن فی دن ہے ۔ روایتی طریقے کے علاوہ یونٹ-1میں جوس نکالنے کے لیے جدید ڈفیوزر ٹیکنالوجی لگی ہوئی ہے ۔ یہ تکنیک بلجیم سے درآمدہ ہے ۔ پلانٹ میں خود کار ملنگ ٹنڈیم ہے جس میں جدید مل میکس لگائی گئی ہے جو کہ فرانسیسی ٹیکنالوجی پر مبنی ہے ۔

یونٹ -1نے جدید ترین (ایٹن فلٹرز) کی تنصیب کی ہے تاکہ تیار شدہ چینی بین الاقوامی معیارات کے مطابق ہو۔

یونٹ-1جدید فالنگ فلم ایوپوریٹرز کی تنصیب میں اولیت کا اعزاز رکھتا ہے ۔ یہ روایتی رابرٹ ایوپوریٹرزکے مقابلے میں زیادہ مفید ہے ۔ یہ عمدگی سے حرارت کوبھاپ سے جوس تک پہنچاتا ہے اور اس عمل کے لیے درکا ر بھاپ کی مقدار کو کم کر دیتا ہے ۔ اس طرح بھاپ کی کھپت کم ہوتی ہے ۔ اس طرح پاور کی پیداور کے لیے بیگاس کی بچت ہوتی ہے ۔

بہتراور یکساں چینی کے حصول کے لیے یونٹ-1نے پین سٹیشن کو روایتی سے خود کار عمل کی طرف منتقل کر دیا ہے ۔ پین آٹو میشن نے کارکردگی کا ہدف حاصل کرتے ہوئے اور شفاف چینیجوکہ مقامی اور بین الاقوامی ضرورت کے مطابق ہے ،تیار کرنے میں بے حد مدد کی ہے ۔

جدید ریفائن سینٹری فیوگل مشینیں جاپان اور چین سے درآمدہ ہیں چینی کے لیے ہوپر، ڈرائر، گریڈر، اور ایلیویٹر ایسے مواد سے بنائے گیے ہیں

جو لوہے کے ذرات کی آلودگی سے پاک ہوں ۔ دھاتی مواد کو الگ کرنے کے لیے طاقتور مقناطیس نصب کیے گئے ہیں ۔ یونٹ نمبر1شدید حرارتی بھاپ 2بوائلرزسے پیدا کرتا ہے جو کہ 80ٹن فی گھنٹہ اور ہائی پریشر رکھتا ہے ۔ یہ بوائلر روایتی 23بارپریشر والے بوئلرز کی نسبت زیادہ فائدہ بخش ہیں ۔ یہ بوائلرز جدید جرمن ڈیزائن پر بنائے گئے ہیں ۔ المعز انڈسٹریز میں کوالٹی کو صرف پراڈکٹ کے مقام تک ہی چیک نہیں کیا جاتا بلکہ دوران پراسیسنگ اور خام مال کی خریداری میں بھی کوالٹی کو یقینی بنایا جاتا ہے ۔

اس بات کو بھی یقینی بنایا جاتا ہے جو چینی تیار کی گئی ہے وہ کسی بھی حیاتیاتی، طبعی اور کیمیائی مضر عناصر سے پاک ہے ۔

المعز انڈسٹریز میں چینی کی تیاری کے بعد اور آخری پیکنگ یونٹ کی طرف ترسیل سے ٹھیک پہلے پروڈکٹ کا معائنہ اور کوالٹی تجزیہ مکمل کیا جاتا ہے ۔ اس کا مقصد یہ باور کرنا ہوتا ہے کہ اندرونی کنٹرول موثر ہے یا نہیں اورتمام نمونے ٹسٹ کیے جاتے ہیں ۔ ان میں (غلظت)ان چاہے بیرونی ذرات(آئی سی یو ایم ایس اے) اور بیکٹریا جیسے اہم لسٹ میں شامل ہیں ۔

ان سب کی پیمائش المعز کی اعلیٰ مشینری سے لیس جدید تجربہ گاہ میں کی جاتی ہے ۔ اس کی نگرانی کوالٹی کو یقینی بنانے کے لیے ہر مرحلہ پر انتہائی ماہر سٹاف کرتا ہے ۔

کوئی بھی چینی کا گریڈ اگر خصوصی درجہ تک باقاعدہ درست نہ پایاجائے تو اْسے دوسری قسم کے منظور شدہ گریڈ میں پیک کیا جاتا ہے یا پھرنئے سر ے سے تیاری کے لیے بجھوا دیا جاتا ہے ۔

کوالٹی کنٹرول اور چینی کی درجہ بندی کے بعد اْسے تیار شدہ مال کا درجہ دیدیا جاتا ہے ۔ پھر اْسے پیکنگ/تھیلا بند کرنے کے شعبہ میں متعلقہ تشان، پرنٹ اور پیکنگ کوالٹی برائے سٹور لگا کر بجھوا دیا جاتا ہے ۔

کوئی بھی چیز مصنوعات میں سے اگر خصوصی درجہ تک باقاعدہ درست نہ پائی جائے تو اُسیکسی دوسری قسم میں نئی خصوصیاتی درجہ بندی کے ساتھ منظور کر لیا جاتا ہے یا پھیر نئے سر ے سے تیاری کے لیے بجھوا دیا جاتا ہے۔

کوالٹی کنٹرول اور چینی کی درجہ بندی کے بعد اُسے تیار شدہ مال کا درجہ دیدیا جاتا ہے۔ پھر اُسے پیکنگ/تھیلا بند کرنے کے شعبہ میں متعلقہ تشان، پرنٹ اور پیکنگ کوالٹی برائے سٹور لگا کر بجھوا دیا جاتا ہے۔

سیر کیجئے