ماحول    استحکام

تجدیدیت کی اہمیت کے اعتراف کے طور پر المعیز گرین ہاوٰسز گیسوں اور کاربن کی مقدار ماحول آلودہ ہونے سے بچانے کے لیے کم سے کم سطح پر رکھنے کے لیے کوشاں ہے۔ المعیز انڈیسٹریز یونائیٹیڈ نیش فریم ورک کنونشن برائے ماحولیاتی تبدیلی (UNFCCC) جو کہ KYOTO پروٹوکول کے زیر انصرام سرٹیفائیڈ ایمیشن ریڈکشن کریڈیٹ (CERS) کے لیے کام کرتا ہے سے رجسٹرڈ ہے۔ ہم مسلسل اپنے کام کو بہتر بنا رہے ہیں تا کہ کاربن کی آلودگی کو کم کر کے المعیز اچھا ماحول تشکیل دے سکے۔

ہم ری سائکلنگ میں پختہ یقین رکھتے ہیں یہ ہم ظروری خیال کرتے ہیں کہ جو کچھ ہمیں فطرت نوازتی ہے اُسے واپس لوٹا دیا جائے۔ اِس مقصد کے لیے ہم کم سے کم قدرتی اشیاکا استعمال، اُن کا پھر سے استعمال اور ری سائکلنگ کے اصول کو بروئے کار لاتے ہیں یہ سب گورنمنٹ آف پاکستان کی پائیدار اقتصادی پالیسی ہے۔

کسانوں کی مدد    استحکام

المعیز انڈیسٹریز نے کسانوں کو بیج بونے، فصل کاٹنے مختلف قسم کے بیج کی فراہمی اور تکنیکی مدد کی آگاہی کے لیے شروعات کی ہیں۔ جس کی قیادت غیر ملکی ماہرین کرتے ہیں۔ فصلوں کی بہتر نشوونمامیں مدد دینے کے لیے ساتھ ہی ساتھ مختلف بیماریوں کی روک تھام کیلئے المعیز انڈیسٹریز لمیٹیڈ کسانوں کو کیڑے مار ادویات و بروقت تکنیکی معاونت بھی فراہم کرتی ہے۔

المعیز انڈیسٹریز لمیٹیڈ کے کچھ مخصوص انعامی پروگرام بھی ہیں یہ سالانہ اعترافی اسناد اور انعامات لگن سے کام کرنے والے کسانوں، کاشتکاروں کو ابھارنے کے لیے دیئے جاتے ہیں کاشتکاری کی ترقی اور اُگنے کے تمام مراحل اور پیداواری عمل میں ترغیبات دیتی رہتی ہے۔ یہ سب محفوظ پالیسی کے تحت ہوتا ہے۔

ہم یہ بھی یقینی بناتے ہیں کہ کسانوں کو تمام ادائگیاں بروقت کی جائیں فصلوں کی اگائی میں اُن کو کوئی مسلہ درپیش ہواُس کے حل کی اُنہیں مدد دی جاتی ہے۔

تعلیم    استحکام

قومی ترقی میں تعلیم کی اہمیت کو سمجھتے ہو المعیز انڈیسٹریز لیمٹیڈ نے اِن ہاوس "انگلش میڈیم سکولز" کا اجرا کیا ہے۔ یہ عوام الناس کے بچوں کی تعلیمی ضرورت کی سہولت کے لیے ہے۔ تعلیم مناسب فیس پر دی جاتی ہے۔ طالب علموں کی تربیت کے لیے اعلی تعلیم یافتہ اساتزہ کا بندوبست کیا گیا ہے۔ ہمارے سکولز آکسفورڈ یونیورسٹی کے نصاب کے مطابق تعلیم دیتے ہیں۔

یہ یقینی بنانے کے لیے کہ ہمارے ملازمین کام کا بہترین تجربہ حاصل کریں ہم اُنہیں مختلف کورسز کے لیے انسٹی ٹیوٹ فار کیرئر اینڈ پرسنل ڈیولپمنٹ میں بھیجتےہیں یہ اُن کی اصلی مہارت میں ترقی میں مددگار ہوتے ہیں جو نہ صرف اُن کے کام کرنے کے معیار کے لیے مفید ہیں بلکہ اُن کی نمود پزیری کے لیے بھی حیات بخش ہیں۔

صحت و بہبودی    استحکام

المعیز انڈیسٹریز لیمٹیڈ اپنے ملازمین کی صحت اور بہبودی کو سب سے پہلی ترجیح قرار دیتی ہے ہماری ملز کا ساختہ نقشہ کچھ اِس طرح سے ہے کہ کارکنوں کی صحت کے لیے کوئی خطرہ معلوم نہیں دیتا ہم اپنے ملازمین کو محفوظ میدانِ کار اور محفوظ ماحول مہیا کرتے ہیں کھیلوں کی سرگرمیوں کے لیے کھیل کے میدان کی سہولت سے جو کہ جسمانی اور زہنی طور پر صحت مند خاندان کی تعمیر میں معاون ہے ہمارے ملازمین کے لیے ایک کلینک کی سہولت بھی ہے۔

عوام الناس    استحکام

المعیز انڈیسٹریز لیمٹیڈ عام پبلک کے حصہ کے طور پر اہم زمہ داری کا کردار ادا کر رہی ہے۔ یہ لوگوں کو روزگار دینے کے لیے، ضروری مہارت حاصل کرنے کے لیے کئی طریقوں کے مواقع فراہم کرتی ہے۔ کارکنوں کے بچوں کی تعلیم کے لیے قریبی رہائشی علاقے میں انتظام کیا گیا ہے جہاں پہلے سکول جانے کا خیال تک نہ تھا۔ مزید ملز کے قریبی علاقے میں رہائشیوں کے پیسکو پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی وساطت سے بجلی تک رسائی دی گئی ہے۔

Loading