تعارف چقندر سے چینی کی کہانی

چقندر سے چینی کی پیداوار چینی کی تیاری کا ایک متبادل طریقہ ہے گنے سے چینی پیدا کرنے کے مقابلے میں چقندر سے زیادہ چینی پیدا کی جا سکتی ہے چقندر کی جڑوں میں سکروز کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے چینی سے بھرپور چقندر گنے کے برعکس معتدل علاقے کی پیداوار ہے یہ عام طور پر گرم اور نیم گرم علاقوں میں پیدا ہوتا ہے چقندر گنے کی طرح کامیاب کاشت کے لیے خاص مٹی اور منفرد آب وہوا کی ضرورت ہوتی ہے سب سے بڑی بات یہ ہے کہ مٹی میں پودوں کی خوراک وافر اور اِس میں ہیومس کی مقدار خوب ہونی چاہیے۔ علاوہ ازیں اس میں رطوبت بھی اچھی خاصی ہونی چاہیے زمین خوب ہموار اور نکاسی آب خاص طور پر آبپاشی کے لیے زیر عمل ہونی چاہیے۔

چقندر کی تیاری چقندر سے چینی کی کہانی

چقندر سے چینی کی کہانی

المعیز انڈیسٹریز سالانہ بھاری سرمایہ کاری چقندر کی تحقیق اور ترقی کی سرگرمیوں پر کرتی ہے ہمارے تحقیق و سرگرمیوں کے کام بھکر، سرگودھا، لیہ اور ڈی آئی خان کے چار علاقوں جہاں کی مٹی اور آب و ہوا مختلف ہے جاری ہیں۔ پچھلے دو سال سے ہم نے مٹی کے نمونہ کے لیے ترجیہی کھیت جن میں نباتاتی کھاد اور مٹی اور نباتاتی ریت چقندر کی کاشت کے لیے نشان زد کیے ہیں۔ ہر سال المعیز بیج کھاد کیڑےمار ادویات وغیرہ تمام کسانوں میں بغیر سود قرضے وطن میں چقندر کی ترقی کے لیے مہیا کرتا ہے۔

ہم چقندر سے چینی پیدا کرنے والے کاشت کاروں کے لیئے اعلی معیاری بیج میسر کرتے ہیں جو کہ جرمنی سے درآمد کیا گیا ہے۔ ہم متوازن کھادیں ہی سفارش کرتے ہیں، اِسی لیئے چقندر کی کاشت کے لیے صرف این پی کے کی کھاد ہی تجویز کرتے ہیں۔ المعیز اپنے شراکت دار کے ڈبلیو ایس کے تعاون سے چقندر کی فصل کی کاشت کاری کے قدم بقدم مرحلہ پر کسانوں کی مدد کرتا ہے جس میں غیرملکی ماہرین کے باربار دورے ہیں۔

کاشتکاری کا طریقہ چقندر سے چینی کی کہانی

چقندر کی کاشت کے لیے ہم نئے طریقے جیسے ٹیلوں اور نیم ڈھلوان زمین پر عام آب و ہوا میں بوائی بروئے کار لا رہے ہیں مزید براں پلانٹرز کی مدد سے ہموار زمینوں پر بھی پودوں کی بوائی کی گئی ہے ، مکینکل کرال کا طریقہ جڑی بوٹی مار کاشت کے بطور متبادل رائج کیا جا رہا ہے۔ روایتی مزدور کے زریعے فصل کی کٹائی کے بالمقابل مشینی کٹائی کا کم خرچ متحرک و تیز طریقہ ترتیب دیا جا رہا ہے۔ ہموار زمین پر چھڑکاوٰ کا طریقہ ہماری طرف سے میکنیکل تیز و متحرک آب پاشی کی طرف قدم ہے۔

المعیز نے تین اِن ہاوس فارمز جن کا رقبہ ۱۳۰۰ ایکڑ سے زیادہ ہے تیار کیے ہیں یہ تحصیل پہاڑپور میں واقع ہیں۔ فارم کی سہولت نئی مصنوع کی جانچ اور ٹیکنالوجی کی پرکھ کے لیے کثرت سے زیِر استعمال ہے، مقصد اِن کو ماڈل فارمز کے طور اپنے جاری کردہ کاموں کی تشہیر فارم کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ترقی دینا ہے۔

ٹیکنالوجی شراکت دار چقندر سے چینی کی کہانی

کے ڈبلیو ایس جرمنی چقندر سے چینی پیدا کرنے والے چقندر کے جانے پہچانے عالمی سپلائیر ہمارے چقندر سے چینی بنانے والے تیکنیکی شریک کار ہیں، کے ڈبلیوایس منصوبے کے تیز ترین نفاذ ہر قسم کی نئ ممکنہ ٹیکنالوجی کے استعمال کے لیے منڈیوں کی تلاش، تربیت کے اہتمام اور بیج مہیا کرنے کے زمہ دار ہیں۔چینی پیدا کرنے کے لیے چقندر کی فصل کی منصوبہ بندی اور نگرانی تک میں کے ڈبلیوایس کا تعاون وسیع ہے۔ پاکستان میں لوگوں کے لیے چقندر کی فصل کو چینی بنا کر منافع بخش بنانے میں ہماری مشترکہ کاوشیں شامل ہیں۔ باہم مل کر ہم فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کے لیے کوشاں ہیں۔ ہم کم سے کم خرچ سے جدید تکنیکس کے استعمال کے زریعے چینی کے حصول میں اضافے کے لیے سرگرم ہیں۔

اوپر کی طرف واپس
Loading